اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایک خصوصی بنچ نے بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پارک لین اور منی لانڈرنگ کیسوں میں طبی بنیادںپر ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے سابق صدر کو حکم دیا کہ ضمانت کے لیے 10ملین روپے مالیت کے مچلکے داخل کریں۔گذشتہ ہفتہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے چلائے جا رہے دو کرپشن کیسوں میں طبی ضمانت پر چھوڑ نے کے لیے درخواست داخل کی تھی۔

زرداری نے کہا تھا کہ وہ دل اور ذیابیطس کے مریض ہیں ۔واضح ہو کہ 3دسمبر کو آصف علی زداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔انہیں منی لانڈرنگ کیس میں،جس میں کروڑوں روپے ملک سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، درخواست ضمانت خارج کیے جانے کے بعدگرفتار کر لیا گیا تھا۔

آج کی سماعت کے دوران زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے اپنے موکل کی طبی رپورٹیں عدالت میں پیش کیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امیر فاروق نے دلائل سنے۔

اس موقع پر ایڈیشنل پرازیکیوٹر جنرل جہاں زیب بھڑوانا، اور ڈپٹی پرازیکیوٹر جنرل مظفر عباس بھی قومی احتساب بیورو جکی جانب سے عدالت میں موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *