اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے دو رہنماؤں شاہد خاقان اور احسن اقبال کی رہائی کے احکام جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک روز قبل ان دونوں کے خلاف کرپشن کیسز میں عباسی اور احسن کی ضمانت منظور کر لی تھی۔دونوں پی ایم ایل این رہنماؤں کو ان کے خلاف کیسوں میں فی کس 10لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت دے دی گئی تھی۔
سابق وزیر اعظم عباسی کو ایل این جی ٹرمنل کیس میں ضمانت دی گئی ہے تو احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں ضمانت پر چھوڑا گیا ہے۔
فی الحال دونوں لیڈران اڈیالہ جیل میں ہیں۔18جولائی2019کو قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو 2013میں جب وہ پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر تھے تو ایل این جی کو کئی ارب روپے کا ٹھیکہ دینے کے حوالے سے کرپشنکیس میں گرفتار کیا تھا ۔
بیورو کے وارنٹ گرفتاری کے مطابق عباسی قومی احتساب فرمان مجریہ1999کی دفعہ 9شق اے کے تحت بدعنوانی اور بدعنوان طریقے اختیار کرنے کے ملزم تھے۔
23دسمبر2019کو احتساب بیورو نے احسن اقبال کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک کرپشن کیس میں اس کے دفتر میں حاضر ہوئے۔