IHC tells Nawaz 'to surrender', appear before court at next hearingتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کے روز کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف کو خود سپردگی کا ایک موقع دے رہی ہے اور وہ 10ستمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

آج کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عدالت نواز کو مفرور قراعر نہیں دے رہی اور انہیں خود سپردگی کا ایک اور موقع دے رہی ہے۔واضح ہو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر صفدر کی ایون فیلڈ ریفرینس میں اپنی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کر رہی ہے۔

بنچ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف قومی احتساب بیوروکی جانب سے داخل اپیل نیز العزیزیہ ریفرنس میں ان کی سزا کے خلاف اپیلوں کی بھی سماعت کرے گی۔سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ صرف کل جماعتی اجلاس ہی انکشاف کرے گا کہ پی پی پی پی ایم ایل این کے ساتھ ہے یا نہیں ۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی اجلاس میں ضرور شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔مریم مری سے اسلام آباد پہنچیں۔ وہ جب باراکہو پہنچیں توسیکڑوں پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے نعروں کی گونج اور گلاب کی پتیوں کی بارش سے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔

متعدد پی ایم ایل این کارکن ہائی کورٹ تک مریم کے ساتھ گئے۔ مریم کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی بھی تھے۔ہائی کورٹ میں سلامتی یقینی بنانے کے لیے پولس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی ۔

اسلام آباد پولس کے مطابق 560پولس اہلکار ،تین ڈی ایس پی اور 9انسپکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ صرف وکیلوں اور میڈیا کے نمائندوں کو ہی عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی ۔علاوہ ازیں سادہ وردی میں ملبوس اہلکار بھی گشت پر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *