IMF approves much-needed $1.1bn payoutتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) بین الاقوامی زر فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض جاری کرنا منظور کر لیا ۔ پاکستان کا قض پروگرام بحال کرنے کے حوالے سے پیر کے روز واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے جلاس میں پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے ساتویں اور آٹھویں جائزے پر غور کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو قرضہ جاری رکھنا منظور کر لیا گیا۔ پاکستان کے وزیر مالیات مفتاح اسماعیل نے آ ئی ایم ایف کے ذریعہ قرض پروگرم بحال کیے جانے کی تصدیق کر دی۔ اےک رپورٹ کے مطابق اجلاس سے قبل پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے کم از کم 37 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور قرض کی مد میں ملنے والے ہیں۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اس معاہدے کی منظوری کے بعد اب عالمی ادارہ پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا اور رواں سال کے بقیہ حصے کے دوران 4 ارب ڈالر فراہم کرے گا ۔

یاد رہے کہ آر ایف آئی کے تحت ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ملک کے معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے اپریل 2020 کو پاکستان کو ایک ارب 38 لاکھ 6 ہزار ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔امریکی اخبار ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق پاکستان کی جانب سے 37 ارب ڈالر کے بین الاقوامی قرضے اور سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان، سری لنکا جیسے معاشی بحران سے محفوظ ہوگیا ہے ۔

وائس آف امریکا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سے قرضے، فنانسنگ، تیل کی ادائیگی اور سرمایہ کاری کے لیے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرضے کا وعدہ لیا گیا جو اب پورا کر دیا جائے گا کیونکہ قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کی جانب سے پیکج کی منظوری کے بعد ہی دستیاب ہونا طے تھا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی معیشت وسیع اور گہری ہے، ملک کی جغرافیائی اہمیت ایک خاص درجہ رکھتی ہے جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔امریکا کی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں جنوبی ایشیا کے پروگرامز کی ڈائریکٹر تمنا سالک الدین نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ کئی اختلافات کے باوجود افغانستان جیسے معاشی بحران سے بچنے کے لیے امریکا، آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان کو قرض دینے کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *