اسلام آباد: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر جو بائیڈن کی شاندار جیت پر پاکستان کے، جو ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد پرجوش نظر آ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کا خوش اور پرجوش ہونا اس لیے بھی سمجھ میں آتا ہے کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جس طرح سے عوامی پلیٹ فارموں سے بار بار پاکستان کو لتاڑا، اس سے پڑوسی ملک ٹرمپ سے بہت زیادہ ناراض اور مایوس تھا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی چار سالہ مدت کار کے دوران امریکہ اور پاکستان کے رشتے کافی متاثر ہوئے۔ ایسی صورت حال میں بائیڈن کی جیت کے بعد پاکستان کو امریکہ سے اچھے رشتوں کی امید بڑھی ہے۔ اسی درمیان ساتھ ہی غیر قانونی ٹیکس چوری سمیت کئی معاملوں پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف نے بھی بائیڈن کو امریکہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ بائیڈن کے امریکہ کا صدر بننے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کر کے جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو جیت کی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی گلوبل سمٹ آن ڈیموکرسی اور غیر قانونی ٹیکس چوری کو ختم کرنے اور بدعنوان طریقے سے ملک کی املاک کے لین دین میں شامل لوگوں پر لگام لگانے کو لے کر ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی ۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم افغانستان سمیت دوسرے علاقوں میں امن اور سلامتی کے لئے امریکہ کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر رشتوں کے لئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ٹویٹ کر کے جو بائیڈن کو تاریخی جیت پر مبارکباد دی ہے۔نواز شریف نے لکھا کہ ہم آپ کی قیادت میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہتر رشتوں کے منتظر ہیں۔