Imran Khan demands full transparency after UK-based firm alleges corruption by some Pakistanisتصویر سوشل میڈیا

لندن:برطانیہ کی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے کچھ رہنما ؤں پرمنی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے دعوے کے بعد پاکستان کی عمران خان کی حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔ کمپنی کے دعوے پر نوٹس لیتے ہوئے عمران نے معاملے میں مکمل شفافیت کی اپیل کی ہے۔

براڈشیٹ ایل ایل سی کے مالک کاوے موساوی نے کچھ دن قبل یہ الزام لگایا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی کمپنی کو اپنے غیر ملکی اثاثوں کے خلاف جاری تحقیقات کو روکنے کے لئے رشوت کی پیش کش کی تھی۔ اس کمپنی کے پاس کئی دیگر بڑی شخصیات کے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے بھی ثبوت موجود ہیں۔بدھ کے روز ، عمران نے موساوی کے دعوے پر سلسلے وار ٹویٹ کر کہا’ پنامہ پیپرز نے ہمارے کئی نیتاؤں کرپشن اور منی لانڈرنگ میں شمولیت کا انکشاف کیا تھا۔

اب براڈشیٹ ایل ایل سی نے بھی ایسا ہی دعوی کیا ہے۔ یہ انکشافات کسی بڑے واقعہ کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔ ہم برطانوی کمپنی سے پاکستان کے رہنماؤں سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں مکمل شفافیت کی توقع کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس شخص کے بارے میں بھی بتائے جس نے تفتیش روکنے کی کوشش کی۔موساوی کے انکشافات کے بعد ، خان نے مذکورہ افراد کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا کہ کابینہ نے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو براڈشیٹ اسکینڈل میں شامل افراد کے ناموں کا انکشاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خان نے تفتیش کے بعد ان ناموں کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی سے وابستہ ایک وکیل نے بتایا تھا کہ تحقیقات میں براڈشیٹ اصل نشانہ ہے۔

قابل غور ہے کہ علاج کے لئے نواز شریف پچھلے سال نومبر سے لندن میں قیام پذیر ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں علاج کے لئے چار ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے شریف ، بدعنوانی کے دو مقدمات میں عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہے ، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بھگوڑا قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *