اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز( پی ایم ایل این)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت جنوری 2021سے پہلے ہی داغ مفارقت دے جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیںمتحد ہو کر موجودہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گی۔پارٹی کی نائب صدر نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل ایم این کو اس وقت بھی اس طرح کی زیادتیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھاجب جنرل مشرف کی حکومت تھی ۔
جیو نیوز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت کو بھی تسلیم نہیں کرتی ہوں۔ یہ حکومت حکومت کہلانے کی اہل نہیں ہے۔ مریم نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نہ ہی جمہوری اقدار کی قدر ہے اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی بنیاد ہے۔ اس نے مزید کہا کہ خان کسی خاص مقصد کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی شخصیت ہیں جنہیں عوام کے دکھ درد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ، “ہینڈ پیکڈ شخص کا صرف اپنے آپ سے تعلق ہے اور وہ ہمیشہ اپنے مخالفین کو خاموش کرنا چاہتا ہے۔ یہ ہینڈپکڈعوام سے دوری ہی اختیار کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرے والد کی طرح ہیں ، میں انہیں اپنے والد سے مختلف نہیں دیکھتی۔ مسلم لیگ نواز میں کوئی دراڑ نہیں ہے ، پوری پارٹی نواز شریف کے پیچھے کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز اس لئے جیل گیا کیوں کہ اس نے اپنے بھائی کو تنہا نہیں چھوڑا۔شریف ہمیشہ ہی فرنٹ پر رہے ہیں اور رہیں گے۔ شریف برادران کے مابین پھوٹ پڑنے کی کوشش کرنے والوں نے ہمیشہ ناکامی کا منھ دیکھا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پارٹی کی نائب صدر نے اپنے والد نواز شریف پر عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا بیان بالکل وہی ہے جو قائداعظم کے بیانیہ تھا۔ میاں صاحب کی پاکستان واپسی سے متعلق استفسار کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر ان کواجازت دے دیں گے تو وہ واپس آجائیں گے۔