کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں اضافے کے درمیان وزیر تعلیم اور وزیر لیبرسعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرقیادت حکومت نے صوبے کو کوویڈ 19-سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے”فنڈز سے محروم رکھا“۔
ایک پریس کانفرنس میں غنی کے حوالے سے بتایا “سندھ میں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس استعمال کی گئیں ہیں جبکہ این ڈی ایم اے نے ہمیں 0.4 ملین ٹیسٹنگ کٹس فراہم کیں۔انہوں نے مزید کہا ، “سندھ حکومت صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے اپنے پیسوں اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔”
دریں اثنا ، حکومت سندھ نے جمعرات کو صوبہ بھر کے دینی مدارس میں تمام تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صوبے میں کورونا وائرس کے انفیکشن اور اموات میں تیزی سے اضافے کے بعداٹھایا گیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں دسمبر کے آغاز سے اب تک 25356 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 302 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، پاکستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4485542 افراد متاثر اور 9080 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔