Imran Khan govt negligent towards saving prisoners from Covid-19تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافے کے درمیان انسانی حقوق کی تنظیموں نے قیدیوں میں وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں غفلت برتنے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زیرقیادت حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

جیو نیوز نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اینڈ جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی)کی تیار کردہ مشترکہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جیلوں میں کوویڈ19-کے بڑھتے کیسوں کے باوجود پاکستانی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قیدیوں سے کھچا کھچ بھری جیلوں سے قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے والے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔”

جیو نیوز نے اس رپورٹ کا مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے بجائے اپریل اور اگست 2020 کے درمیان ان جیلوں میںمزید 6000 نئے قیدی شامل کئے گئے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 440787 افراد متاثر اور 8832 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *