Imran Khan hails Putin’s remark against Islamophobiaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران خان نے پوتین کے اس ‘سخت بیان کی تعریف کی، جس میں روسی صدر نے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں پیغمبر اسلام کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

پوتین کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسلسل اسلامو فوبیا اور اس سے منسلک نفرت کے حوالے سے اضافہ کیا ہے۔ساتھ ہی اس کے سنگین اثرات کی طرف اشارہ کیا ہے بیان کے مطابق خان نے صدر پوتین کے اس بیان کی تعریف کی کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کو فنی آزادی کے اظہار کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

خان نے کہا کہ وہ(پوتین)پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسلمانوں کے جذبات کے تئیں ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا۔ دوران گفتگو دونوں فریقین کے درمیان تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر آگے بڑھنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *