Imran Khan moves Supreme Court against election body for not disqualifying dissidentsتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) معزول وزیر اعظم وپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی چیئرمین) عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 11مئی کے فیصلہ کو،جس میں 20باغی پارٹی اراکین اسمبلی کو نااہل قرارنہیں دیا گیا، غیر آئینی قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز کو خارج کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کیلئے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت اور کراس ووٹنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن اور راجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔

واضح ہو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ ماہ پی ٹی آئی کے ریفرنس جس میں تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ کرنے پر نااہل قرار دینے کا استدعا کی گئی تھی خارج کر دی تھی۔ اس تحریک کے بعد ہی عمران تحریک عدم اعتماد کا شکار ہو گئی تھی۔اور عمران خان پل بھر میں وزارت عظمیٰ کی مسند سے حزب اختلاف کی صف میں بھیج دیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *