Imran Khan should tell the nation who was blackmailing him: Maryam Aurangzebتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے اس دعوے پر کہ حزب اختلاف کے بلیک میلنگ کے حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این) کی سکریٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران کو بتانا چاہئے کہ انہیں کون بلیک میل کر رہا ہے۔وہ کیوں بلیک میل کیے جارہے ہیں۔

کابینہ کے فیصلے کے حوالے سے پی ایم ایل این رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی توجہ اپنی زیر سرپرستی نشوو نما پارہے مافیا کے ذریعہ چینی، گندم، آٹا اور پیٹرول کی چوری کے قانونی پہلوؤں پر مرکوز کرنی چاہئے۔یہ مسٹر خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ10ملین ملازمتیں اور 5ملین غریبوں کو سر چھپانے کا ٹھکانہ (گھر) فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر خان کو مسٹر شریف کے ترقیاتی پراجکٹوں کے لیے ان کا شکر گذار ہونا چاہئے کیونکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم انہی پراجکٹوں کا افتتاح کر کر کے جی رہے ہیں۔

واضح ہو کہ گذشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف اور حزب اختلاف کے کسی اور لیڈر کو این آر او جیسی رعایت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حزب اختلاف اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لیے جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہے، انہوں نے این آر او حاصل کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو کو بدنام اور حکومت کو بلیک میل کیا اگر ان کی حکومت برقرار رہتی تو یہ ملکی معیشت کو تباہ کرکے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کروا دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ این آر او نہ ملنے تک حکومت کو گرانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *