Imran Khan to announce long march date on Fridayتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کے روز ملتان کے جلسے میں دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی تحریک اس وقت تک کامیاب نہیں ہوئی جب تک وکلا اس میں شامل نہیں ہوئے، تحریک پاکستان وکلا نے کامیاب کی، علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح وکیل تھے، آزاد عدلیہ کی تحریک جس کے لیے میں جیل بھی گیا، اس تحریک کو بھی وکلا نے کامیاب کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے میں آج سب وکلا کو دعوت دے رہا ہوں کہ آپ سب نے میرے ساتھ اس تحریک میں شامل ہونا ہے، امریکی سازش سے حکومت گرا کر چوروں، لٹیروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم سب اس کو مسترد کرتے ہیں اور گلے میں طوق غلامی نہیں ڈالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *