Imran Khan wanted CEC removed as he was aware of his money laundering case: Nawazتصویر سوشل میڈیا

لندن (اے یوایس )پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک غیر ملکی ایجنڈے کو ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انھوں نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سالوں کے بعد آیا اور مکمل ثبوت اور حقائق کے ساتھ سامنے آیا ایسے نہیں جیسے ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی جس نے فٹا فٹ اپنی جعلی رپورٹ جمع کروا دی۔

‘نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’آٹھ سال تفتیش ہوتی رہی، اور یہ جو درس دیتا تھا پوری قوم کو کہ میں ایماندار ہوں، باقی سب چور ہیں، آج سب سے بڑا، ڈاکا، سب سی بڑی چوری اور منی لانڈرنگ ثابت ہو گئی۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جس طرح انھوں نے غیر ملکیوں سے پیسہ لیا تو پھر آپ غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کریں گے۔’اس کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی معیشت، معاشرہ اور سیاست تباہ کر کے رکھ دی اس بندے نے۔‘نواز شریف نے کہا کہ ’اس رپورٹ کے بعد کوئی شک رہ ہی نہیں گیا کہ یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا جسے یہ شخص نافذ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔’ایسی چیز پر مجھے نکال دیا گیا جو سمجھ میں نہ آنے والی ہے کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہوں گا کہ اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں جس نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔‘انھوں نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید کو جواب دینا پڑے گا کہ انھوں نے کیسے عمران خان کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کارروائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *