In Call With PM Modi, Biden Mentions "Desire To Defend Democratic Norms"تصویر سوشل میڈیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کی۔ دونوں لیڈروں کے درمیان دو طرفہ رشتوں کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی موضوعات کو لے کر بات ہوئی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’صدر بائیڈن سے بات کرکے میں نے انہیں امریکہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ ہم دونوں لیڈروں نے دو طرفہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی اولین ترجیحات کے بارے میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ آب وہوا کی تبدیلی اور دہشت گردی کے موضوع پر شراکت داری بڑھانے کے لئے ہم متفق ہوئے’۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’صدر جو بائیڈن اور میں ضوابط کے تحت چلنے والے بین الاقوامی نظام کے حوالے سے پابند عہد ہیں۔ دونوں ملک انڈو ۔پیسیفک شعبہ اور اس کے علاوہ اور امن اور سیکورٹی اور سفارتی شراکت داری کو لے کر پرامید ہیں۔ان دونوں نے ان تمام راہوں اور متبادل پر غور و خوض کیا جس سے اپنے عوام اور ملک کی ترقی و بہبود کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہاگیا کہ دونوں رہنماؤں نے متعدد عالمی چیلنجوں کا مل جل کر مقا بلہ کرنے اور ان سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *