In honor of Mother’s Day, Egyptian company sends salaries of employees to their mothersتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ،:(اے یو ایس )مصر میں ایک معروف ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کمپنی نے ‘ماو¿ں کے عالمی دن’ کے موقع پر ایک خاص اور انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے اپنے ملازمین کی تنخواہیں ان کی والداو¿ں کو ارسال کر دیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “ماو¿ں کے عالمی دن کی مناسبت سے مارچ کے مہینے کی تنخواہ 25 تاریخ کے بجائے 18 تاریخ کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی اس ماہ کی تنخواہیں ملازمین کی ماو¿ں کے حوالے کرنے کے لیے اپنا نمائندہ بھیج رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماو¿ں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے”۔

کمپنی کے ڈائریکٹر محمد الامیر نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ یہ اچھوتا خیال کمپنی کی ایک ورکنگ ٹیم کی جانب سے دی گئی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ الامیر نے مزید بتایا کہ یہ بات بطور مزاح کہی گئی تھی تاہم پھر کمپنی کی انتظامیہ نے اس کی منظوری دے دی۔

ابتدا میں تمام ملازمین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں ان سب نے یہ تجویز قبول کر لی۔کمپنی ڈائریکٹر کے مطابق اس سلسلے میں ملازمین کی ماو¿ں کا رد عمل بہت خاص تھا۔ ماو¿ں نے اپنے بیٹوں کی تنخواہیں جاننے پر مسرت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *