In iast 3 years, 3.92 lakh Indians have renounced theircitizenship: MEAتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یو ایس )مودی حکومت نے مانسون اجلاس کے دوسرے دن پارلیمنٹ میں گزشتہ تین سال میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد پیش کی گئی ہے۔

لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے اس ضمن میں ایوان کو بتاتے ہوئے اعدا د و شمار پیش کیے اور کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی ہے۔

نتیانند رائے کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2019، 2020، 2021 میں ہندوستانی شہریت چھوڑنے والے ہندوستانیوں کی تعداد بالترتیب 144017، 85256 اور 163370 ہے۔ یعنی کہ ان تین سالوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 92 ہزار 643 لوگوں نے ہندوستانی شہریت چھوڑ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *