In Iran protesters burn US and Israel flags on last day of Biden tour of Mideastتصویر سوشل میڈیا

تہران: (اے یو ایس ) ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی مظاہرین کے ایک گروپ نے امریکا اور اسرائیل کے جھنڈے جلائے ہیں۔ یہ احتجاج امریکی صدر جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورے کے آخری روز سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر کے اس دورے میں ایران کے جوہری اور ڈرون پروگرام سے خطے کو خطرات کا معاملہ بطور خاص زیر بحث رہا۔امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ان طلبہ نے اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کی طرف لانے کی امریکی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی۔

مظاہرین نے کہا وہ اسرائیل کےساتھ تعلقات کے خلاف ہیں ، مظاہرین میں سے ایک طالبہ کا کہنا تھا جو ملک خود کو اسلامی کہلاتے ہیں ان کی وجہ سے علاقے کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔واضح رہے اسرائیل اور عرب لیگ کے رکن چار ممالک کے درمیان جب سے امریکی کوششوں سے 2020 کا معاہدہ ابراہم سامنے آیا ہے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان سکیورٹی امور پر کئی گنا زیادہ پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی سعودی عرب آمد پر ہفتے کے روز گلف پلس 3 عرب ممالک کی سربراہ کانفرنس ہوئی ہے۔ جس میں جوبائیڈن شریک تھے۔ جوبائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا ہے اور اس سے دور رہ کر روس ،چین یا ایران کو یہ خلا بھرنے کی اجازت نہ دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *