In Lebanon, man selling fake media passes to coronavirus curfew dodgers is arrestedتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لبنان میں گزشتہ دنوں کرفیو نافذ کیا گیا اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

لبنان کی انٹرنل سیکیورٹی فورسز (ایل ایس ایف) کی جانب سے حال ہی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً 20 ہزار کے قریب افراد پر جرمانہ عائد کیا اور ان میں سے 200 شہری ایسے تھے جو جعلی میڈیا پاسز استعمال کر رہے تھے۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرفیو کی وجہ سے ایل ایس ایف کی جانب سے متعدد شہریوں کو روکا گیا اور وہ کرفیو سے بچنے کے لیے جعلی میڈیا پاسز اور صحافتی شناخت دکھا کر چھوٹ جاتے تھے۔بعدازاں الجدید ٹی وی کی ایک خبر میں انکشاف کیا گیا کہ حیدر حسینی نامی شہری نے تقریباً 200 لوگوں کو جعلی میڈیا پاسز بیچ کر 40 ملین لبنانی پاؤنڈز کمائے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ کرفیو کے دوران باہر نکلنے والے لوگوں کو جعلی میڈیا پاسز بیچنے والا لبنانی شہری حراست میں ہے جس سے ابھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حیدر حسینی نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا تھا کہ ان کے پاس کرفیو کے دوران پکڑ دھکڑ سے بچنے کا حل ہے اور لوگ ان سے میڈیا پاسز حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لبنان میں کرفیو نافذ ہے جب کہ ہیلتھ ورکرز، سیکیورٹی اہلکار، ایمرجنسی سروسز اور میڈیا کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *