واشنگٹن: امریکہ اور جاپان جلد ہی ہائپر سونک میزائلوں کے خلاف دفاعی اور خلاپر مبنی نئی صلاحیتوں پر دو طرفہ تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جاپان کے وزیر دفاع کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں کہا ہم ایک نیا تحقیقی اور ترقی کا معاہدہ کر نے جارہے ہیں جو ہمارے سائنسدانوں، ہمارے انجینئروں اور پروگرام مینیجرز کے لیے خلا پر مبنی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ہائپرسونک خطرات کا مقابلہ کرنے سے لے کر سامنے آرہے دفاع سے متعلق امور پر تعاون کو آسان بنائے گا۔
مسٹر بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور جاپان آنے والے دنوں میں ایک نئے پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔دونوں ممالک کے وزراءدفاع کے درمیان ورچوئل میٹنگ کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کیے گئے تبصرے اس امر کو اجاگر کرتے ہیں کہ چین کی جانب سے بڑھتے خطرے اور تائیوان کے معاملہ پر بڑھتی کشیدگی نے جاپان کی سلامتی کے رول کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔