In rain-hit Uttarakhand, Amit Shah conducts aerial surveyتصویر سوشل میڈیا

دہرہ دون : بھاری بارش اور سیلاب نے اتراکھنڈ میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ ریاست میں اب تک سیلاب اور شدید بارش کی وجہ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے تقریبا 4000 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تقریبا دو گھنٹے تک فضائی سروے کیا۔

انہوں نے کہا ، ‘میں نے اتراکھنڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تقریبا 2 گھنٹے تک فضائی سروے کیا ہے۔ ریاستی انتظامیہ کو حکومت ہند کی جانب سے بروقت وارننگ دی گئی تھی اور اس کی وجہ سے سیلاب کے سانحے میں جان و مال کا نقصان کم ہوا ہے۔ اب تک اتراکھنڈ میں بارشوں اور اس سے متعلقہ حادثات و سیلاب سے 64 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 11 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *