India allows Imran Khan's plane to fly over its airspace during Sri Lanka visitتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: باخبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کو ہندوستانی فضائی پٹی کا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔عمران خان آج منگل کے روز سری لنکا کے اپنے پہلے دورے پر جا رہے ہیں۔ان کے ہمراہ زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی جا رہا ہے۔

اپنے دورہ سری لنکا کے دوران عمران خان سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجاپکسا اور وزیر اعظم مہندر راجا پاکسا سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم ، زراعت، ٹیکنالوجی،دفاع اور سیاحت کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اسی پاکستان کو اس کے وزیر اعظم کے طیارے کے لیے اپنی فضائی پٹی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے جس نے2019میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ و سعودی عرب کے موقع پرہندوستان پر کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر مودی کے طیارے کو اپنی فضائی پٹی کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔

اس کے انکار پر ہندوستان نے انٹرنیشنل شہری ہوابازی تنظیم سے وی وی آئی پی طیارے کو پروازکو اجازت نہ دینے کی شکایت کی تھی۔عام حالات میں وی وی آئی پی طیارے کو تمام ممالک پرواز کی اجازت دیتے ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے وی وی آئی پی طیارے کو اپنی فضائی پٹی سے گذرنے کی اجازت دینے سے انکار اس کی بد دماغی بتایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *