India and Us have same approach about Afghanistan : US Dy Secy of Stateتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئی امریکہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے افغانستان سے دہشت گردانہ سرگرمیو ں کے پھیلنے کے حوالے سے ہندوستان کے خدشات کے درمیان کہا کہ ہندوستان کے سیکورٹی خدشات امریکہ کے لیے اول اور مرکزی ہیں۔ وینڈی شرمن نے سیکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ افغانستان میں وقوع پذیر تغیرات پر امریکہ اورہندوستان کا نظریہ ایک جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے پھیلنے کے بارے میں بھارت کے خدشات کو امریکہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون پر جلد بات چیت کریں گے۔ اس سے قبل ، شرمن اور شرنگلا کے درمیان ملاقات کے بعد ، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹویٹ کیا دونوں نے افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورت حال اور کواڈ کے تحت تعاون جاری رکھنے جیسے ایک آزاد اور شمولیتی بحرالکاہل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند لوگوں کے لیے محفوظ اور منظم سفر کو یقینی بنانے پر زور دیا اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے پر زور دیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کو صرف باتیں نہیں کرنی چاہیے ، صحیح کام کرنا چاہیے اور کوئی بھی ملک طالبان کو قانونی حیثیت دینے یا تسلیم کرنے کی جلدی میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے کوویڈ 19 سے لے کر مختلف دوطرفہ امور ، سلامتی اور دفاع ، اقتصادی ، آب و ہوا ، صاف توانائی اور لوگوں کے درمیان رابطوں وغیرہ کا جائزہ لیا۔ باگچی نے کہا کہ وزیر خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے امریکی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے وژن کی بنیاد پر اسٹریٹجک الائنس فار گلوبل بیٹرمنٹ کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *