India asks citizens to leave Ukraineتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: یوکرین کی موجودہ تشویشناک صورت حال کے پیش نظر ہندوستان نے وہاں مقیم تمام ہندوستانیوں خا ص طور پر طلبا کو جن کا وہاں قیام ضرری نہیں ہے،عارضی طور پر یوکرین سے نکل جانے کہا ہے۔یوکرین میں کم و بیش20ہزار ہندوستانی اقامت پذیر ہیں۔

کیف میں واقع ہندو ستا نی سفارت خانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں حالیہ غیر یقینی صورت حال کے مدنظر یوکرین میں ہندوستانی شہری خاص طور پر طلبا برادری جس کا قیام ضروری نہیں ہے عارضی طو پر یوکرین سے نکلنے پر غور کر سکتے ہیں۔ہندوستانی شہریوںکو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ اندرون یوکرین بلا ضرورت سفر کرنے سے گریز کریں۔

بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں سے التماس ہے کہ یوکرین میں اپنی موجودگی کے حوالے سے مطلع رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارت خانہ کی ان تک رسائی حاصل رہے۔سفرت خانہ یوکرین میں ہندوستنی شہریوں کو تمام خدمات فراہم کرنے کے لیے معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روسی فوجوں کے ڈرامائی اجتماع کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ یوکرین میں اپنا سفارت خانہ کیف سے مغربی یوکرین میں واقع شہر لیووف منتقل کررہا ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی متواتر اپنے شہریوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر یوکرین چوڑ دیں یونکہ روس کسی بھی لمحہ یوکرین پر فوجی چڑھائی کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *