اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے سویڈن میں توہین قرآن کے تازہ واقعہ کی مذمت کے لیے قرار داد پیش کی لیکن بہت سے ممالک نے اس خدشے سے کہ یہ آزادی اظہار پر حملہ ہے ، اس قرارداد کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔کونسل میں اس معاملے پر تقسیم کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ممالک نے کہا کہ تھوڑا سا مزید کام کرنے سے ایک مضبوط اور متفقہ فیصلہ ہو سکتا تھا۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حقوق کے ادارے میں مذہبی منافرت کے خلاف او آئی سی کی قرارداد کے حق میں ہندوستان سمیت 28 ممالک نے حمایت کی، مخالفت میں 12 ووٹ پڑے جبکہ سات ممالک غیر حاضر رہے۔
ہندوستان کے علاوہ ارجنٹینا، چین، کیوبا، ، جنوبی افریقہ، یوکرین اور ویتنام نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔چین کے سفیر چن سو نے کہا کہ اسلامو فوبیا عروج پر ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات بار بار رونما ہوئے ہیں۔ہم زیادہ اتفاق رائے اور وضاحت کے ساتھ کسی قابل قبول متن تک پہنچنا پسند کریں گے۔ برطانیہ، امریکہ، یورپی یونین کے ممالک بشمول فرانس اور جرمنی کے علاوہ کوسٹاریکا اور مونٹی نیگرو نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ بینن، چلی، میکسیکو، نیپال اور پیراگوئے غیر حاضررہنے والے ملکوں میں شامل تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 