India-Bangladesh ties based on mutual trust and respect: Jaishankarتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ: ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہند بنگلہ دیش کے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پیر کے روز بنگلہ دیش کو 10براڈ گیج ڈیزل انجن تفویض کرنے کے حوالے منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ان ڈیزل انجنوں کو ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر ریلوے و تجارت و صنعت پیوش گوئل نے جھنڈی دکھا کر بنگلہ دیش روانہ کیا۔

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اس بات پر اظہار خوشی کیا کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود دو طرفہ تعاون کی رفتار میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ منائے جارہے تاریخی ” مجیب سال“ کے دوران اس قسم کے مزید سنگ میل حاصل ہوں گے۔

وزیر ریلوے و صنعت و حرفت پیوش گوئل نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت کو مزید استحکام دینے اور دو طرفہ تجارت و رابطوںکو فروغ دینے میں ریلوے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔حالیہ دنوں میں ہندوستان اور بنگلہ دیش نے کوویڈ 19-وبا کا اثر کم کرنے کے لیے ریل رابطہ میں اضافہ کر دیا کیونکہ سڑک کے راستے بہت زیادہ رکاوٹیں تھیں۔

اشیائے ضروریہ اور خام مال کی نقل و حمل کے لیے تقریباً103مال گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔حال ہی میں ہند بنگلہ دیش کے درمیان پارسل اور کنٹینر ٹرین سروس بھی شروع ہو گئی۔

اس سے دو طعرفہ تجارت کے دائرے میں بھی غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن نے پائدار دوستی کی علامت کے طور پر بنگلہ دیش کو10براڈ گیج ڈیزل ریل انجن دینے پر ہندوستان سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مستحسن اقدام کر کے ہندوستان نے اپنا وہ وعدہ ایفا کیا ہے جو وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دورہ ہند کے دوران ہندوستان نے کیا تھا اور اس سے مودی کی ”ہمسایہ پہلے“ پالیسی پر فوکس کی تجدید ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے نورالاسلام سوجان ، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان محمد عمران اور ہندوستانی ہائی کمشنر متعین بنگلہ دیش ریوا گنگولی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *