India Blasts Canada Over Trudeau’s Allegation That It Played Role in Killingتصویر سوشل میڈیا

اوٹاوا،(اے یوایس) کینیڈا نے ہندوستان پر گذشتہ جون میں خالصتانی دہشت گرد کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور جوابی کارروائی میں نئی دہلی کے انٹلیجنس چیف کو اوٹاوا سے روانہ کر دیا۔اس سفارتی اقدام سے ہندوستان اور کنیڈا کے درمیان تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہوگئی اور ڈرامائی طور پر نئی نچلی سطح پر پہنچ گئے۔خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ ننجر کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کئے جانے کے کئی ماہ بعد جسٹن ٹروڈو نے الزام لگایا کہ اس واقعہ کے پیچھے ہندوستانی حکومت کا ہاتھ ہے۔ہردیپ سنگھ جو ہندوستان میں مطلوب تھا اسے 18 جون کو کینیڈا میں ایک گردوارے کی پارکنگ میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔

ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں بیان دیتے ہوئے کہا سیکورٹی ایجنسیاں ہندوستانی حکومت کے ایجنٹوں اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل کے درمیان ممکنہ تعلق کے معتبر الزامات کی سرگرمی سے پیروی کررہی ہیں۔وہیں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ ٹروڈو حکومت نے فوری ایکشن لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم نے ایک سینئر ہندوستانی سفارت کار کو کینیڈا سے برخاست کر دیا ہے۔ہندوستان نے کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو کے اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ کینیڈا میں کسی پرتشدد کارروائی میں ہندوستان کا رول ہونے کی بات کرنا بکواس ہے۔

دریں اثنا، کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ ٹروڈو حکومت نے فوری ایکشن لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے افسر کا نام لیے بغیر کہا کہ آج ہم نے ایک سینئر ہندوستانی سفارت کار کو کینیڈا سے برخاست کر دیا ہے۔ جولی نے کہا کہ برخاست کئے گئے ہندوستانی سفارت کار کینیڈا میں ہندوستان کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے چیف ہیں۔وہیں، حکومت ہند نے کہا کہ ان انتہا پسند قوتوں کے منظم جرائم، منشیات کے گروہوں اور انسانی اسمگلنگ کے ساتھ روابط کینیڈا کے لیے بھی تشویشناک ہونے چاہئیں۔ کینیڈا میں علیحدگی پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی سفارتکاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دی جا رہی ہے۔ سفارتی کمپلیکس کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ سال 2022 میں پنجاب کے جالندھر کے بھرسنگھ پور گاؤں میں ایک ہندو پجاری کے قتل کی سازش کا الزام عائد ہونے کے بعد نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ننجر پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل این آئی اے نے ننجر کے خلاف ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش کرنے کے معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *