India, China troops begin disengagement from Gogra in Ladakhتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس ) ہندوستانی اور چینی فوج نے مشرقی لداخ میں گوگرا۔ ہاٹ اسپرنگس کے علاقہ میں پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان۔ چین کمانڈر سطح کی میٹنگ کے 16 ویں دور میں ہوئے اتفاق کی بنیاد پر یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ جمعرات کو جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق 8 ستمبر 2022 کو، ہندوستان۔ چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کے سولہویں دور میں ہوئے اتفاق کے مطابق گوگرا۔ ہاٹ اسپرنگس ( پی پی 15) کے علاقہ میں ہندوستانی اور چینی افواج نے مربوط اور منصوبہ بند طریقہ سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے، جو سرحدی علاقوں میں امن کیلئے مناسب ہے۔

بیان کے مطابق میٹنگ کا سولہواں دور 17 جولائی کو چوشول۔ مولدو سرحد پر ہوا تھا۔ اس سے پہلے مارچ میں میٹنگ ہوئی تھی۔ جولائی کی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے پچھلے کئی دور کی گفتگو میں ہوئی پیشرفت سے ہٹ کر مغربی علاقوں میں ایل اے سی سے وابستہ معاملات کو حل کرنے کیلئے تعمیری اور دور اندیش طریقہ سے بات چیت جاری رکھی۔ سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ گفتگو کا بنیادی مرکز ہاٹ اسپرنگس کے علاقہ میں مکمل انخلا تھا۔ اب ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے اپنے درمیان ہاٹ اسپرنگس کے علاقہ سے فوجیوں کی باقی تعداد کو مزید کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پچھلے سال بارہویں دور کی گفتگو کے دوران دونوں فریقوں نے آفیشیل طور پر اس پوائنٹ پر ایک انخلا پر اتفاق ظاہر کیا تھا، لیکن اس کو پوری طرح سے لاگو نہیں کیا گیا تھا۔ جولائی کی میٹنگ کے بعد نئی دہلی اور بیجنگ کے ذریعہ جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے پچھلے کئی دور کی بات چیت میں ہوئی پیش رفت سے ہٹ کر مغربی علاقوں میں ایل اے سے سے وابستہ معاملات کے حل کیلئے مسلسل گفتگو کی ہے۔اس کے ساتھ کے باقی معامالت کے جلد از جلد حل کیلئے کام کرنے کیلئے دونوں ممالک کے لیڈروں کے ذریعہ فراہم کی گئی رہنمائی کو دھیان میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *