نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان میں ننکانہ صاحب گوردوارہ پر پتھراو¿ اور اس کی مبینہ بے حرمتی کی شدت سے مذمت کی اور پاکستان سے کہا کہ وہ وہاں سکھ برادری کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے فوری طور پر اقدامات کرے۔

ایک بیان میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتا ہے کہ وہ سکھ زائرین کی ،جو پابندی سے سکھ مت کے بانی کے جائے پیدائش کی زیارت کے لیے ننکانہ صاحب گوردوارہ کی زیارت کرنے اور وہاں متھہ ٹیکنے آتے ہیں،عزت و آبر اور جان و مال کی سلامتی و تحفظ کویقینی بنائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ننکانہ صاحب گوردوارے میں جمعہ کے روزجو غنڈہ گردی اور ہنگامہ آرائی کی گئی اس پر ہندوستان کو تشویش ہے ۔ بابا گورو نانک دیو جی کی جائے پیدائش مقدس شہر ننکانہ صاحب میں اقلیتی سکھ برادری کے لوگوں پر تشدد برپا کیا گیا۔

ہندوستان تشددکی ان وارداتوں اور مقدس عبادت گاہ کی بے حرمتی کی شدت سے مذمت کرتاہے۔اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سکھ برادی کی سلامتی، تحفظ اور فلاح و بہبود کویقینی بنانے کے فی الفور اقدامات کرے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوردوارے کی بے حرمتی اور اقلیتی سکھ برادری کے لوگوں پر حملہ کرنے والے شرپسندعناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان ننکانہ صاحب گوردوارے اور اس کے اطراف کے علاقہ کا تقدس برقرار رکھنے کے تمام اقدامات کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *