نئی دہلی: ملک میں کرونا وائرس سے حالات خراب ہوتے چلے جارہے ہیں کوویڈ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق منگل کی صبح پانچ بجے تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل 3,62,757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1,79,88,637 تک پہونچ گئیہے جبکہ ایک دن میں 3,285 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2,01,165 پہونچ گئیہے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 1,48,07,704 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اور 29,72,106 فعال کیسز ہیں۔واضح ہو کہ مہاراشٹرمیں حالات نہایت ابتر ہیں اور وہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 895 افراد کوویڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ اعداد و شمار ہے۔
ملک میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات مہاراشٹر میں ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار 358 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل ہی کرونا کیسز کم ہوکر 48 ہزار700 ہوگئے تھے جس سے ایک گونہ سکون اور امید ہو گئی تھی کہ اب کورونا دم توڑ رہا ہے۔ مہاراشٹر میں فی الحال 6 لاکھ72 ہزار434 ا فعال کیسز ہیں۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ منگل کے روز ، دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 381 مریضوں کوویڈ 19 کی وجہ سے موت ہوگئی۔ یہ تعداد 1 دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار149 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ۔فعال کیسز کی تعداد 98ہزارکو عبور کر چکی ہے۔ دہلی میں شفایابی کی شرح43.89%موات کی شرح – 1.4% اور مثبت شرح 32.72%٪ ہے۔کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 ہزار سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس عرصے کے دوران کوویڈ 19 کے ساتھ 180 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں مثبت شرح 18.71 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی دوران ریاست کے دارالحکومت بنگلورو سے موصول اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ یہاں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد 17550 ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ 97 افراد کی موت ہوئی ہے۔جہاں تک فعال کیسز کا تعلق ہے تو ، تین لاکھ کے اعداد و شمار کو چھو لیا گیا ہے ، جبکہ صرف بنگلورو میں 2.06 لاکھ فعال کیسز ہیں۔