India crush Sri Lanka by 10 wickets to win eighth Asia Cupتصویر سوشل میڈیا

کولمبو:ٹاس جیتنے ، پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے، گھریلو میدان اور گھریلو کرکٹ شیدائیوں کا فائدہ ہونے کے باوجود میزبان سری لنکا ہندوستان کو ایشیا کپ چیمپین بنے سے نہیں روک سکا۔ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے سوئنگ اور رفتار کاہترین مظاہرہ کرتے ہوئے محض 7 اووروں میں چھ وکٹ لے کر سری لنکا کو 50رنز پرآؤٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہندوستان نے آٹھویں بار ایشیا کپ چمپین شپ جیتی ہے۔زبردست تباہی مچا کر 6 جیت کا سہرا اپنے سر بندھوانے والے حیدر آباد طوفان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیکن محمد سراج نے موسم باراں کے باوجود ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی مین آف دی میچ کی انعامی رقم جو 5000امریکی ڈالر تھی گراؤنڈ اسٹاف کو ہدیہ کر دی۔ ہوم گراﺅنڈ پر10وکٹ کی شرم ناک شکست سے دوچار ہونے والی سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

محمد سراج نے ایک اوور میں چار وکٹ اور مجموعی طور پر چھ وکٹ لیے۔ محمد سراج نے تباہ کن اسپیل میں سات اوورز میں21رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردیک پانڈیا نے تین اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے پانچ بلے باز اپنا کھاتہ تک نہیں کھول سکے۔ ہندوستان نے37گیندوں میں بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کرلیا۔ ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔ اس سے قبل پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوشل پریرا کو لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ محمد سراج کی جانب سے کرایا گیا میچ کا چوتھا اوور سری لنکا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پہلی گیند پر پاتھم نسانکا 2 رنز ، تیسری گیند پر سدیرا سماراوکراما ، اگلی گیند پر اسالانکا اور آخری گیند پر دھننجیا ڈی سلوا پویلین لوٹ گئے۔ سراج نے اگلے اوور میں داسن شناکا کو بھی پویلین بھیج دیا۔اور ابھی اسکور 12ہی تھا کہ سری لنکا کے 6کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ ہاردک پانڈیا نے باقی تین وکٹیں لے کر سری لنکن ٹیم کا بوریا بسترلپیٹ دیا۔ کوشال مینڈس 17اوردوشان ہیمنتھا ن کے13نا ٹ آﺅٹ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی دو عددی ہندسے میں بھی نہیں پہنچ سکا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *