نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے مسافروں کے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل پابندی کی میعاد جون میں ختم ہورہی تھی۔ اس وقت بین الاقوامی روٹس پر صرف محدود تعداد میں پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
وندے بھارت اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں پروازیں کی جارہی ہیں۔ تاہم اب گھریلو طور پر پروازوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی پروازوں پر پابندی 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔
ڈی جی سی اے سے جاری سرکلر کے مطابق پابندیاں بین الاقوامی مال بردار پروازوں پر لاگونہیں ہوں گی۔ 25مارچ کو جب سے لاک ڈاو¿ن لگا ہے ، منسوخ کی گئی گھریلو پروازیں دوشنبہ سے بحال کر دی گئی ہیں۔لیکن بین الاقوامی پروازیں ابھی تک معطل تھیں۔
