ویلنگٹن: کپتان کین ولیمسن کی 89رنز کی اننگز اور بلنڈل کے ساتھ دوسرے وکٹ لیے 47اور روز ٹیلر کے ساتھ تیسرے وکٹ لیے 93رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 5وکٹ پر216رنز بنالیے۔
کھیل کا وقت ختم ہوا تو وکٹ کیپر والٹنگ14اور آل راو¿نڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم 4رنز بنا کر کریز پر تھے۔ نیوزی لینڈ کو اب ہندوستان کے خلاف پہلی اننگز میں 51رنز کی سبقت حاصل ہے اور ابھی اس کے پانچ وکٹ باقی ہیں۔ولیمسن نے 153گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے89،روز ٹیلر نے 71گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44اور ٹام بلنڈیل نے 80گیندوں پر 30رنز بنائے۔
انہوں نے 4چوکے لگائے۔ہندوستان کی جانب سے ایشانت شرما نے3وکٹ لیے جبکہ محمد شامی اور آر اشون نے ایک ایک وکٹ لی۔س سے قبل ہفتہ کی صبح میچ کے دوسرے روز ہندستان نے پانچ وکٹ پر122رنز کیاپنی ناتمام اننگز سے آگے کھیلنا شروع کیالیکن اس کیباقی نصف ٹیم صرف 13.1اوورز ہی کھیل سکی اور محض41رنز کے اضافہ سے پوری ٹیم165مجموعے پر آو¿ٹ ہوگئی۔ہندوستان کو ہفتہ کے روزپہلا جھٹکا وکٹ کیپر رشبھ پنت کے رن آو¿ٹ ہونے سے لگا ۔
انہوں نے19رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہو کر اپنے سینیر اورتجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے کے لیے قربانی دی۔ساو¿دی نے اگلی ہی گیند پر روی چندر اشون کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔وہ اپنا کھاتہ تک نہ کھول سکے۔وہ مڈل اسٹمپ پر پڑ کر ان سوئنگ گ گیند پر صاف بولڈ ہو گئے۔رہانے اپنی پہاف سنچری کے قریب پہنچے ہی تھے کہ ساو¿دی نے انہیں بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔
وکٹ کیپر والٹنگ نے ان کا کیچ لپکا۔انہوں نے 148گیندں کا سامنا کیا اور 5چوکوں کی مدد سے46رنز بنائے۔محمد شامینے 20گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے21رنز بنا ئے۔ساو¿دی اور ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے کائیل جیمی سن نے 4,4وکٹ لیے جبکہ بولٹ کو ایک وکٹ ملی۔