India, France voice ‘serious concern’ over Ukraine conflict, call for immediate cessation of hostilitiesتصویر سوشل میڈیا

پیرس: روس یوکرین جنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور فرانس نے دونوں فریقوں سے پر زور اپیل کی کہ عوام کی پریشانیوں اور مشکلات کے فوری خاتمہ کے لیے فوری طور پر جنگ بند کر کے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانئل میکرون کے درمیان بدھ کے روز ہوئے مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں جنگ کر رہے دونوں ملکوں سے کہا گیا کہ اپنے تنازعات طے کر نے کے لیے میدان جنگ میں جانے کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئیں اور سفارت کاری کی راہ اختیار کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ فرانس یوکرین کے خلاف روسی فوجوں کی غیر قانونی اور بلا اشتعال جارحیت کی سخت مذمت کا اعادہ کرتا ہے ۔ ہندوستان اور فرانس نے جنگ اور یوکرین میں انسانی بحران پر شدید تشویش ظاہر کی ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں رہنماو¿ں نے یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی واضح طور پر مذمت کی اور فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کی تلقین کی۔

علاوہ ازیں مودی نے ، جو بدھ کے روز اپنے تین ملکی دورے کے آخری پڑاو¿ پیرس میں تھے ،علاقائی اور عالمی تغیرات و حالات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اور باہمی مفادات کے متعدد امور پر میکرون سے تبادلہ خیال کیا۔میکرون نے صدر فرانس کی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلیس میں وفود سطح کے مذاکرات سے قبل مودی سے بالمشافہ گفتگو کی ۔مودی کا یہ دورہ یورپ یوکرین بحران کے درمیان ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *