India gifts 20 horses, 10 mine detection dogs to Bangladeshتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : ہندوستانی فوج نے بنگلہ دیش سے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی ملک کی کوششوں کے تحت اسے مکمل تربیت یافتہ 20 فوجی اور بارودی سرنگ کا پتہ لگانے والے گھوڑے اور 10 کتے تحفے کے طور پر دیے۔

سرکاری بیان کے مطابق ، اشوا اور شوان (گھوڑوں اور کتوں ) کی ٹیموں کو ہندوستانی فوج کی ریماو¿نٹ اور ویٹرنری کارپس نے تربیت دی ہے۔ ہندوستانی فوج کے وفد کی قیادت میجر جنرل نرندر سنگھ نے کی ، جو برہماسترا کور کے چیف آف اسٹاف ہیں۔

بنگلہ دیشی فوج کے وفد کی سربراہی میجر جنرل محمد ہمایوں کبیر نے کی ہندوستانی فوج نے ان ماہر کتوں اور گھوڑوں کی تربیت کرنے اور انہیں سنبھالنے کے لئے بنگلہ دیش آرمی کے جوانوں کو بھی تربیت دی ہے۔

تحفہ دینے کا یہ پروگرام ہندوستان۔ بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع پیٹراپول-بینا پول انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ پر ہوا۔ اس دوران ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے بریگیڈیئر جے ایس چیمہ بھی موجود تھے۔

براہما سترا کور کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل نرندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج میں فوجی کتوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ہم سلامتی جیسے معاملات پر بنگلہ دیش جیسے دوست ملک کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ جب حفاظت کی بات آتی ہے تو کتوں نے اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کو جو کتے تحفے میں دیئے گئے ہیں ،وہ بارودی سرنگ اور منشیات کا پتہ لگانے میں انتہائی موثر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *