کوئٹہ: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر مہلک ہتھیار نصب کر دیے ہیں جس سے پاکستان کے خلاف مودی حکومت کے جارحانہ ارادوںکا اظہار ہوتا ہے۔

یہاں بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکمرانوں کے ناپاک عزائم نہ صرف پاکستان کے لیے خطرناک ہیں بلکہ پورے خطہ کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گذشتہ سال5اگست سے جب سے کہ اس نے جموں و کشمیر کو 1947سے حاصل خصوصی درجہ سے محروم کیا ہے، کشمیر کاز اٹھا رہا ہے اور کشمیری عوام ا ن سے اظہار یکجہتی پر 22کروڑ پاکستانیوں کے شکر گذار ہیں ۔

مسعود نے مزید کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے احتجاج، مظاہروں اور جلسے کرکے کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایل او سی پر ہلاکت خیز اسلحہ کا جماو¿ کر کے معصوم کشمیریوں کے خلاف ان کا ساستعمال کر رہا ہے۔ اور عالمی برادری کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *