India helping Sri Lanka in its time of crisis as much as possible: Rajnath Singhتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک سری لنکا کی اس کے بدترین بحران کے دور میں اس کی ہر ممکن مدد کی کوشش کررہا ہے۔ کولکاتا میں دوسرے پی17جنگی جہاز ڈونا گری کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ گرمجوشانہ اور مستحکم تعلقات قائم کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو خواہاں ہے۔ اس کے لیے ہندوستان مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ خواہ وہ سری لنکا ہو،بھوٹان، میانمار ہو یا بنگلہ دیش و مالدیپ ہو ہمارے ان تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات برقرار کھے ہوئے ہیں ۔ آج سری لنکا جس بدترین صورت حال سے دوچار ہے اس سے ہم کما حقہ واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اس کے ہندوستان بھی کوویڈ 19- عالمی وبا اور یوکرین جنگ سے بری طرح متاثرہے پھر بھی ہم اپنے دوست ملک سری لنکا کی جتنا ممکن ہو پا رہا ہے مدد کر رہے ہیں۔

انہوں ھے کہا کہ کوویڈ 19-وبا کے دوران ہندوستان نے مختلف ذرائع سے نیپال ، مالدیپ اور کئی دیگر ممالک میں ادویات ، ٹیکے اور اشیائے ضروریہ بہم پہنچائی ہیں۔اشارةً پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک کو بنگلہ دیش سے سبق لینے اور اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جس انداز سے بنگلہ دیش نے خود کو ترقی کی راہ پر ڈالا اور خطہ میں اپنی ایک شناخت بنائی وہ اس امر کی غمازی کرتا ہےکہ آنے والے دور میں بنگلہ دیش کامیابیوں کی بلندیوں پر دکھائی دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *