India is an invaluable partner: Vedant Patelتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ہندوستان کو ایک اہم پارٹنر قرار دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اچھے تعلقات ہیں اور اور یہ تعلقات بہت قریبی ا ور گہرے رہیں گے کیونکہ اس کی ضرورت ہے۔دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں، پٹیل نے کہا یقیناً بہت اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسٹر بلنکن کو گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے دفتر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا جہاں ان دونوں رہنماو¿ں کو تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ۔ بلنکن کو آسیان سربراہی اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں جے شنکر کے ساتھ بالمشافہ گفتگو کا موقع بھی ملا۔ ہندوستان محض خطے میں بلکہ اس کا تعلق پوری دنیا میں امریکہ کی بہت سی مشترکہ ترجیحات میں ہے اور ایک بیش قیمت شراکت دار ہے ۔

قبل ازیں، جے شنکر نے 17ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں بلنکن سے ملاقات کی جہاں ان کے ساتھ نائب صدر جگدیپ دھنکھر بھی تھے، جنہوں نے آسیان-انڈیا یادگاری سربراہ اجلاس میں ہندوستانی وفد کی سربراہی کی۔ امریکہ کے پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ پٹیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اندرونی سیاسی تبدیلیاں پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی امریکا کی خواہش پر اثرانداز نہیں ہوں گی یہ سیاسی تبدیلیوں کے باجود یہ یکساں رہتے ہیں۔ بلنکن نے کمبوڈیا میں آسیان سربراہ اجلاس میں فرصت کے لمحات میں جے شنکر سے ملاقات کرنے کے بعد ٹوئیٹ کیا تھا کہ امریکہ جی20-گروپ کی صدارت کے لیے ہندوستان کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *