نئی دہلی: ہند بحرالکاہل میں چین کی بڑھتی مداخلت پر جاپان نے سخت مخالفت کا اظہار کیا اور اس پر قابو پانے کے لئے ہندوستان کے تعاون کو اہم بتایا ہے۔
جاپانی سفیر ستوشی سوزوکی نے کہا کہ آزاد اور کھلے ہند بحر الکاہل کے اپنے نظریہ کو دوبارہ حاصل کرنے کی جاپان کی کوششوں میں ہندوستان ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک سمندری تحفظ اور رابطے کے شعبوں میں اپنا تعاون مزید گہرا کررہے ہیں۔
سفیر نے آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہند بحر الکاہل کے خطے میں ہندوستان ، فرانس اور ہندوستان کے درمیان تعاون سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کہنا ضروری نہیں ہے کہ ہندوستان آزاد اور کھلے ہند بحر الکاہل خطے کے اپنے وژن کو دوبارہ حاصل کرنے کی جاپان کی کوشش میں ہندوستان ایک ناگزیر شراکت دار ہے۔
آزاد اور کھلا ہند بحر الکاہل خطہ دونوں ہی ایشیائی سمندری قوتوں بحر الکاہل خطے میں جاپان اور ہند بحرالکاہل میں ہندوستان کے لئے قدرتی مشترکہ اہداف ہیں۔ستوشی نے کہا کہ دوطرفہ کوششوں کے علاوہ چوطرفہ اتحاد ایک دوسرا پلیٹ فارم ہے جہاں ہندوستان اور جاپان ہند بحر الکاہل کے خطے کے موضوع پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ کواڈ ‘گروپ جس میں ہندوستان ، جاپان ، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا شامل ہیں ، ہند بحر الکاہل کے خطے میں چین کے توسیع پسندانہ موقف کو لیکر تشویش میں ہیں اور چین کے خلاف مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔