نئی دہلی (اے یو ایس ) ہندستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے اور اس نے چین کو پیچھے کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہندستان کی آبادی 142.86کروڑ تجاویز کرگئی ہے جب کہ چین کی آبادی 142.57کروڑ درج کی گئی ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے یہ بتا یا جا رہا تھا کہ ہندستان جلد ہی آبادی کے لئے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑدےگا ۔ ا سکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلے سال چین کی آبادی کم ہوگئی ہے۔ کیونکہ وہا ں پر شرح پیدائش دوسرے ملکو ں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
حال ہی میں چین کی حکومت نے آبادی بڑھانے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کو کچھ مرعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے کئی دہائیوں سے چین میں صرف ایک بچہ کی پالیسی اختیار کی تھی ۔ ہندستان میں مردم شماری 2021میں شروع ہونے والی تھی لیکن کروناوائرس کی وجہ سے اس کو معطل کیا گیا ۔ آبادی میں امریکہ تیسرے نمبرہیں جہاں 34کروڑلوگ رہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندستان میں شرح پیدائش کم ہورہی ہے۔ 2011سے لیکر ابتک پیدائش کی شرح 1.2فیصدی ہے۔ جب کہ اس سے پہلے یہ 1.7فےصدی تھا ۔
تصویر سوشل میڈیا 