India knows how to look in the eyes of those eyeing our borders: RS Prasad on India-China standoffتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: چین کا نام لیے بغیر اس کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر مواصلات ،برقیات و اطلاعات ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے جمعرات کے روز انتباہ دیا کہ کسی بھی ملک جو ہندوستان پر بری نظر ڈالے گا منھ کی کھائے گا اور ہندوستان اسے منھ توڑ جواب دے گا۔یہ سخت وارننگ ہندوستان اور چین کو تقسیم کرنے والی حقیقی کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے درمیان دی گئی ۔

پرساد نے کہا کہ اگر حالیہ سرحدی جھڑپ میں ہندوستان کو 20فوجیوں کا نقصان اٹھانا پڑا تو چین کے اس سے دوگنے فوجی مارے گئے۔سرحد پر ہند چین تناؤ پر پرساد نے کہا کہ اب آپ صرف دو ’سی‘ (Cs)کورونا وائرس اور چائنا (دونوں انگریزی حرف سی سے شروع ہوتے ہیں) سن سکتے ہیں ۔ہم امن اور ادفہام تو¿و تفہیم سے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن اگر کسی نے اسے ہماری کمزور پر محمول کیا اور ہندوستان پر بری نگاہ ڈالی تو اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔اور اپنے ملک ے عوام کا دفاع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک سمیت59ایپس پر پابندی لگا دی اور ہندوستان ڈیجیٹل حملہ بھی کر سکتا ہے۔ اگر ہمارے 20جوانوں نے جان کی قربانی دی تو چین کے تو اس سے دوگنے فوجی مارے گئے۔آپ سب نے اسے نوٹس کیا ہوگا کہ چین نے ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی کوئی تعداد نہیں بتائی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی فعال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرساد نے ماضی میں دہشت گردانہ حملوں میں ہندوستان کی جوابی کارروائی یاد دلائی اور کہا کہ آپ سب کو یاد ہونا چاہئے کہ اری اور پلامہ حملوں کے بعد ہندوستان نے کیسی منھ توڑ جوابی کاروائی کی۔

جب ہمارے وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ہمارے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی تو اس کا کچھ مطلب ہے۔ہماری حکومت کچھ کر گذرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *