India, Maldives sign defence and security-related pactsتصویر سوشل میڈیا

مالے : ہندوستان نے مالدیپ کے ساتھ 5 کروڑ ڈالر کے دفاعی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جس سے اس جزیرے میں جہاز رانی کے شعبے میں تعمیری صلاحیت کی سہولات کو فروغ ملے گا۔

اس معاہدے پروزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دو روزہ دورہ مالدیپ کے دوران کیے گئے۔جئے شنکر نے اتوار کے روز یہاں کہا کہ ہندوستان مالدیپ کا ہمیشہ قابل اعتماد سکیورٹی شراکت دار رہے گا۔ جے شنکر نے مالدیپ کے وزیر دفاع ماریا دیدی سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر دفاع ماریا دیدی کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات۔ ہمارے دفاعی تعاون پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ہندوستان ہمیشہ مالدیپ کا قابل اعتماد سکیورٹی شراکت دار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ وزیر دفاع ماریا دیدی کے ساتھ یو ٹی ایف ہاربر پروجیکٹ معاہدے پر دستخط کرنے پر وہ خوش ہیں۔

اس سے مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور علاقائی ایچ اے ڈی آر منصوبے میں مدد ملے گی۔ ترقی میں شراکت دار ، سلامتی میں بھی شراکت دار’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *