کٹھمنڈو: ہندوستانی سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے نیپالی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو بڑھانے کی طرف کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس دوران ، شرنگلا نے اپنے نیپالی ہم منصب سے مختلف باہمی امور پربا معنی گفتگوکی۔ وہ نیپال کے سیکرٹری خارجہ راج پوڈیال کی دعوت پر آئے ہیں۔
وزیر اعظم کے پریس مشیر سوریہ تھاپا کے مطابق ، شرنگلا بشکریہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شرنگلا نے نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ کمار گیوالی سے بھی ملاقات کی اور کووڈ19- کی وبا کو روکنے میں مدد کے لئے ہندوستان کی مدد کے تحت اینٹی وائرس دوائی ریمیڈسیور کی 2 ہزار سے زائد شیشیاں ان کے حوالے کردیں۔
کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارتخانے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور ہندوستان راج پوڈیال کے مابین بامعنی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ، انہوں نے دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
سفارتخانے نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ دونوں فریقین نے مختلف دو طرفہ منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ نیپالی وزارت خارجہ نے بھی ٹویٹ کر کے کہا کہ دونوں خارجہ سیکرٹریوں نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔