کاٹھمنڈو: ہندوستان اور نیپال کی حکومت نے دو طرفہ ہوائی سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں کے درمیان ہفتہ دس روز کے اندر جہازوں کی آمدورفت شروع ہو جائے گی اس کے ساتھ ہی ائیر ٹرانسپورٹ ببل سسٹم کے تحت ہندوستان کا 23ملکوں سے معاہدہ ہو گیا ۔
ایئر ببل کے انتظامات کے تحت سفر سے 72 گھنٹے پہلے آرٹی پی سی آر محکمہ کی تحقیقات سے متعلقہ علاقہ کے متعلقہ شعبوں سے متعلقہ سبھی ہدیات پر عمل کیا جائے گا۔
جس پر عمل درآمد کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق شروع میں یہ سروس دددہلی اور کٹمنڈو کے درمیا ن دونوں کی طرف سے ایک پرواز چلانے سے شروع ہوگی ، یہ سروس ہندوستان اور نیپال سمیت ان شہریوں کے لئے ہوگی جن کے جن کے پاس ہندوستانی ویزا ہو گا۔جن کے پاس ٹورزم ویزا ہو گا ان کے لئے یہ سہولت مہیا نہیں ہو گی۔
ہندوستان کی طرف سے ائیر انڈیا کی روزانہ ایک پرواز کٹھمنڈو جائے گی وہاں اوورسیج سٹی زن آف انڈیا اور ہندوستا نی لوگ پی آئی او کارڈ ہولڈر کو بھی سفر کرنے اجازت ہو گی۔ واضح ہو کہ ہندوستان میں کوویڈ19- وبا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں 23 مارچ سے بند ہیں۔
تاہم وندے بھارت مشن کے تحت کئی مہینہوں سے خاص بین الاقوامی پروازوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ کوویڈ 19-کے درمیان ایر ببل انتظامات کیے گئے تھے جنوبی ایشا کے اندر ہندوستان کا افغانستان ، بھوٹان، بنگلہ دیش اور مالدیپ سے پہلے ہی ایر ببل معاہدہ ہے۔