India Nepal to hold joint military exercise Surya Kiranتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان اور نیپال کے درمیان 14روزہ مشترکہ فوجی مشق سوریا کرن کا 15 واں ایڈیشن پیر کے روز سے شروع ہو گیا ۔ مشق میں دونوں ممالک کی انفنٹری بٹالینز حصہ لے رہی ہیں۔

دونوں فوجوں کے زیر استعمال ہتھیاروں سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے ساتھ پہاڑ وں کی جنگی حکمت عملی ، تباہی سے متعلق امداد ، ریسکیو اور پہاڑی علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لیں گی۔ انسداد دہشت گردی آپریشن کی سخت مشق بھی شامل ہے۔ساتھ ہی دونوں فوجیں انسانی امداد کے طریقوں ، جنگل کی جنگ ، اونچائی کی جنگ اور آفات سے نجات کے طریقوں کے بارے میں ایک دوسرے کا تجربے کی معلومات حاصل کریں گے۔

اس مشق میں پہاڑی علاقوں میں انسداد بغاوت کی کارروائیوں کے لیے 48 گھنٹے کی خصوصی سخت مشق شامل ہے۔ یہ مشق انٹرآپریبلٹی اور دونوں افواج کے درمیان مشترکہ تجربے کو فروغ دینے کے ایک اقدام کا حصہ ہے۔ یہ مشق دونوں افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنائے گی اور ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔

سوریا کرن کی آخری مشق 2019 میں نیپال میں کی گئی تھی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور نیپال کی مذہبی ، ثقافتی ، لسانی اور تاریخی صورت حال میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ آزاد ہندوستان اور نیپال نے 1950 کے ہند نیپال امن اور دوستی معاہدے کے ذریعے اپنے خصوصی تعلقات کو نئی توانائی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *