India, Pakistan, others continue Ramadan fast as Shawwal crescent not sightedتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک ،ملیشیا،تھائی لینڈ، برونئی، انڈونیشیا،فلپائن ،افغانستان ،یو کے، یو ایس اے ، آسٹریلیا اور تمام یورپی و مغربی ممالک میں اتوار یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آجانے کے باعث آج دوشنبہ کو عید منائی جارہی ہے جبکہ جنوب ایشیاکے ممالک سنگا پور، سری لنکا ، ہندوستان، ایران، پاکستان اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور ان تمام ممالک میں علمائے دین اور رویت ہلال کمیٹیوں نے اتوار کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2مئی بروز پیر 30رمضان ہے اور 3مئی بروز منگل شوال کی پہلی تاریخ ہو گی۔ اور عید منگل کو منائی جائے گی۔

ہندوستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، دہلی کے امام جامع مسجد احمد بخاری،امارت شرعیہ بہار، لکھنو¿ کی مرکزی چاند کمیٹی، جموں و کشمیر کی رویت ہلال کمیٹی اور انڈومان نکوبار جزائر کی ریاستی چاند کمیٹی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر 3مئی بروز منگل منائی جائے گی۔ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای نے اعلان کیا کہ ایران میں عید 3مئی بروز منگل کو منائی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ایران میں3مئی کو قومی تعطیل کا بھی اعلان کر دیا گیا۔عراق میں بھی شیعہ عالم دین آیت اللہ عی سیستانی نے کہا کہ چونکہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے 2مئی بروز پیر رمضان المبارک کی30تاریخ ہو گی اور یکم شوال 3مئی بروز منگ ہو گی۔

پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبد الکبیر آزاد نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چونکہ کراچی ، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت کہیںسے شوال کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس لے اعلان کیا جاتاہے کہ یکم شوال 3مئی بروز منگل ہو گی۔البتہ خیبر پختون خوا میں چونکہ اتوار کے روز شوال کا چاند نظر آنے کی 130شہادتیں موصول ہوئیں اس لیے صوبائی سرکاری ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت نے 2مئی بروز پیر عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *