India Pakistan share list of nuclear installationsتصویر سوشل میڈیاس

نئی دہلی:جمعہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری تنصیبات کے خلاف حملے کی ممانعت کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا تبادلہ ہوا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق تبادلہ نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیک وقت سفارتی چینلز کے ذریعے کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین اس طرح کی فہرست کا یہ29واں تبادلہ ہے بتادی کہ جنوری 1992 میں اس طر ح کو پہلا تبادلہ ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، “یہ بھارت اور پاکستان کے مابین جوہری تنصیبات کے خلاف حملے کی ممانعت کے معاہدے کے تحت کیا گیا تھا۔”

یہ معاہدہ جس پر 31 دسمبر 1988 میں دستخط ہوئے تھے 27 جنوری 1991 کو نافذ ہوا تھا ، یہ معاہدہ دوسرے ممالک کے مابین یہ یقینی بناتا ہے کہ دونوں ممالک یکم جنوری کو معاہدے کے تحت ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات اور سہولیات سے آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *