India provides NPR 30.66 Crore for reconstruction of educational institutesتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان نے نیپال کو 2015 کے زلزلے میں تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کے لئے 30.66 کروڑ نیپالی روپے جن کی ہندوستانی کرنسی میں مالیت تقریبا 19.21 کروڑ روپے ہوتی ہے،بطور امداد فراہم کیے۔

ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان تعلیمی شعبے کی تعمیر نو کے منصوبوں کے تحت اب تک نیپال کو 81.98 کروڑ نیپالی روپے (51.37 کروڑ ہندوستانی روپے) دے چکا ہے۔

نیپال میں اپریل 2015 میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 9000 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے ، جب کہ قریب 22000 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق ہندوستانیسفارت خانے کے نائب سربراہ این کھمپا نے نیپال کی تعمیر نو اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سشیل گیوالی کو 30.66 کروڑ نیپالی روپیہ کا چیک سونپا۔ یہ رقم زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کے لئے دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *