India records highest daily spike of 40,425 COVID-19 cases, tally tops 11 lakh; death toll mounts to 27,497تصویر سوشل میڈیا

ہندوستان میں دو شنبہ کی صبح تک کرونا وائرس وبا کے کیسز اور اس مرض سے ہونے والی اموات میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور ہر روز اس قدر کورونا کیسزسامنے آرہے ہیں کہ وہ روزانہ ہونے والے کیسوں کی تعداد کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔

کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اس وقت ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جب گذشتہ24گھنٹے کے دوران 40425کوویڈ 19-کسیز درج کیے گئے۔

جبکہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں618مریضو ں کے انتقال کر جانے سے اب تک اس مرض میں مبتلا ہو کر ہونے والی اموات کی تعداد 27ہزار 497ہو گئی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود سے دوشنبہ کی صبح جاری کورونا وائرس کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے 11لاکھ 18ہزار 43کیسز آچکے ہیں ۔اس وقت مجموعی طور پر 11لاکھ8ہزار43 مریضوں میں سے 3لاکھ 90ہزار 459پوزیٹیو کیس ہیں جبکہ 7لاکھ86مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ ابھی اسپتال میں ہیں اور کچھ کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں اس مرض نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے گذشتہ24گھنٹے کے دوران مزید 9ہزار لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا جو کہ ایک روز میں ہونے والے کیسوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست ہٰذا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد3لاکھ10ہزار 455ہو گئی۔

ریاست میں گذشتہ24گھنٹے میں مزید258افراد کے انتقال کر جانے سے مہاراشٹر میں کوویڈ 19-سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر11ہزار854ہو گئی۔دوسرا نمبر تمل ناڈو کا ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 70ہزار693اور تیسرا نمبر دہلی کا ہے جہاں ایک لاک22ہزار 793افراد اب تک اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں کورونا وائرس
16ہزار31 مصدقہ کیسز ہیں جبکہ ایک لاکھ 3ہزار134صحتیاب ہو کر ڈسچارج کر دیے گئے۔دہلی میں اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی اب تک کی کل تعداد3ہزار628ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *