نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس وباکا گراف نیچے آنے کے بجائے بہت تیزی سے چڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ وزارت صحت کے بدھ کی صبح 8بجے تک کے اعداد وشمار کے مطابق بدھ کے روز مزید29ہزار 429نئے کیسز سامنے آئے جو کہ ملک میں ایک روز میں نئے کیسوں کی ریکارڈ تعداد ہے ۔ جس سے اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 9لاکھ 36ہزار181ہو گئی ہے جن میں سے5لاکھ92ہزاراکتیس افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 3لاکھ19ہزار840اب بھی زیر علاج ہیں۔
علاوہ ازیں بدھ کے روز مزید 582اموات ہونے سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24ہزار 309ہو گئی۔گذشتہ24گھنٹے کے دوران جو 582اموات ہوئی ہیں ان میں مہاراشٹر میں213، کرناٹک میں85، تمل ناڈو میں67، آندھر پردیش میں 43، دہلی میں35، اتر پردیش میں28، مغربی بنگال میں24بہار اور گجرات میں 14، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں10، پنجاب میں9جموں و کشمیر میں8، آسام، ہریانہ اور اڑیسہ میں4جھارکھنڈ میں تین ، چندی گڑھ میں دو اور اروناچل پردیش ، چھتیس گڑھ، گوا، کیرل اور اترا کھنڈ میں ایک موت ہوئی ہے۔
اب تک ہونے والی24309اموات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی زد میں آکر 10ہزار 695لوگ لقمہ اجل بن گئے ۔جب کہ دہلی میں3446، گجرات میں2069، تمل ناڈو میں2099، اترپردیش میں983، مغربی بنگال میں980، کرناٹک میں842، مدھیہ پردیش میں673، راجستھان میں525، آندھرا پردئیش میں408، تلنگانہ میں 375،ہریانہ میں312، پنجاب میں213، جموں و کشمیر میں195، بہار میں174، اڑیسہ میں74، اترا کھنڈ میں50، آسام میں40، جھارکھنڈ میں36،کیرل میں 34، چھتیس گڑھ میں20، پانڈیچری اور گوا میں18، ہماچل پردیش میں11، چنڈی گڑھ میں10، اروناچل پردیش میں3،میگھالیہ اور تری پورہ میں2اور لداخ، دادر اینڈ ناگر حویلی اور دمن و دیپ میں ایک موت ہوئی ہے۔